لالو پرساد یادو نے کئی سال بعد جیپ چلائی

لالو پرساد یادو نے ان کی بیوی اور سابق چیف منسٹر بہار رابڑی دیوی کو الاٹ وسیع و عریض بنگلہ سے متصل گلیوں میں کھلی جیپ چلائی۔سیکوریٹی عملہ پریشان ہوگیا کیونکہ وہ گاڑی کو پیچھے لے کر آگے بڑھانے کے بعد تیزی سے موڑ رہے تھے۔

پٹنہ: آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے جو سیاست کی دشوار راہوں میں اپنی مہارت کے لئے جانے جاتے ہیں‘ چہارشنبہ کے دن اسٹیرنگ وہیل سنبھالی۔ شاید انہوں نے یہ پیام دیا کہ خرابی صحت کے باوجود وہ ابھی بھی ڈرائیور کی سیٹ پر جمے ہوئے ہیں۔

لالو پرساد یادو نے ان کی بیوی اور سابق چیف منسٹر بہار رابڑی دیوی کو الاٹ وسیع و عریض بنگلہ سے متصل گلیوں میں کھلی جیپ چلائی۔سیکوریٹی عملہ پریشان ہوگیا کیونکہ وہ گاڑی کو پیچھے لے کر آگے بڑھانے کے بعد تیزی سے موڑ رہے تھے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ویڈیو فوٹیج شیئر کیا۔ اس موقع پر وہ فلسفی ہوگئے۔ انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ کئی سال بعد میں نے گاڑی چلائی۔ دنیا میں آنے والا ہر شخص کسی نہ کسی لحاظ سے ڈرائیور ہی ہے۔

آر جے ڈی سربراہ جو چند ماہ قبل جیل سے رہائی کے بعد دہلی میں رہ رہے ہیں‘ پیر کے دن سے پٹنہ میں ہیں۔ انہوں نے منگل کے دن چارہ اسکام کیس میں پٹنہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں حاضری دی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.