متھرا میں میٹ لے جانے پر 2 افراد کو مارپیٹ

40 سالہ ایوب رایا ٹاؤن میں لائسنس یافتہ میٹ شاپ چلاتا ہے اور وہ گوشت لے جارہا تھا جبکہ 23 سالہ ماؤسم اس کے ساتھ تھا۔ ایوب‘ ماؤسم اور گاڑی کے ڈرائیور بہادر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان پر عبادت گاہ کی بے حرمتی اور مبینہ گاؤکشی کا الزام ہے۔

متھرا(اترپردیش): متھرا میں ایک ایسے علاقہ سے بکرے کا گوشت لے کر گزرنے پر جہاں گوشت کی اشیاء پر امتناع ہے‘ ہجوم نے  2  افراد کو روک لیا اور انہیں بری طرح مارپیٹ کی۔ان دونوں کی ایوب اور ماؤسم کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔

دایاں بازو کی تنظیم جس نے دونوں افراد پر حملہ کیا‘ اس حملہ کو فیس بک پر راست نشر کیا اور ناظرین سے خواہش کی کہ وہ اس ویڈیو کو شیئر کریں۔ تقریباً 15  افراد پر مشتمل ہجوم نے دونوں افراد کو باربار لاتیں اور تھپڑ رسید کئے۔

 40 سالہ ایوب رایا ٹاؤن میں لائسنس یافتہ میٹ شاپ چلاتا ہے اور وہ گوشت لے جارہا تھا جبکہ 23 سالہ ماؤسم اس کے ساتھ تھا۔ ایوب‘ ماؤسم اور گاڑی کے ڈرائیور بہادر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان پر عبادت گاہ کی بے حرمتی اور مبینہ گاؤکشی کا الزام ہے۔ ضلع متھرا گاؤرکھشا دل کے صدر سیتارام شرما نے کہا کہ چہارشنبہ کو انہیں یہ اطلاع ملی تھی کہ گوشت پر امتناع کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور چند افراد امتناع کے باوجود بیف لے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے مخبر نے ہمیں بتایا کہ یہ گوشت آگرہ سے متھرا لے جایا جارہا ہے جو کہ غیرقانونی ہے۔ گاؤرکھشک دل کے صدر روی کانت شرما نے کہا کہ یمنا ایکسپریس وے اکزٹ سے ان کا پیچھا کرنے کے بعد ہم نے انہیں مہاویر کالونی میں روک لیا اور انہیں پولیس کے حوالہ کردیا۔

متعلقہ

 ایوب اور ماؤسم کو تعزیرات ہند کی دفعہ 295 (عبادت گاہ کی بے حرمتی) اور 429 (مویشیوں کو ہلاک یا معذورکرتے ہوئے شرپسندی کرنا) کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کے خلاف انسدادِ گاؤکشی قانون کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

متھرا کے ایس پی (سٹی) ایم پی سنگھ نے بتایا کہ تقریباً 160 کیلوگرام میٹ ضبط کیا گیا ہے اور اس کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ ملزمین کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ایس پی نے مزید کہا کہ ملزمین کے پاس ٹرانزٹ پرمٹ یا خراب ہونے والی اشیاء کی منتقلی کے لئے ریفریجریٹر نہیں تھا جبکہ یہ دونوں چیزیں لازمی ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.