مجلس 2022 کے گجرات اسمبلی الیکشن میں مقابلہ کرے گی

مجلس کے صدر اسدالدین اویسی نے بتایاکہ اے آئی ایم آئی ایم کا ریاستی یونٹ گجرات میں مقابلہ کی جانے والی نشستوں کی تعداد کو قطعیت دے گا۔

احمدآباد: مجلس اتحادالمسلمین گجرات میں 2022 اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔

 اس سلسلہ میں پارٹی پہلے ہی تیاریاں شروع کرچکی ہے۔ مجلس کے صدر اسدالدین اویسی نے یہ بات کہی۔

انہوں نے بتایاکہ اے آئی ایم آئی ایم کا ریاستی یونٹ گجرات میں مقابلہ کی جانے والی نشستوں کی تعداد کو قطعیت دے گا۔

اس ریاست میں برسوں سے دو قطبی سیاست رہی ہے جہاں کانگریس اوربی جے پی میں اقتدارکے لئے اصل لڑائی ہوتی آئی ہے۔

 اپنے احمدآباد دورہ کے موقع پر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہاکہ پارٹی پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی اور182 رکنی گجرات اسمبلی میں اس کے امیدوارداخل ہوں گے۔ خیال رہے کہ بی جے پی زائد از دو دہوں سے گجرات میں برسراقتدار ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.