یوروپ

ترک آبدوز خضر رئیس پانی میں اتر گئی

امور دفاع نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ نئی قسم کی آبدوز کے منصوبے کے تحت خضر رئیس نامی دوسری آبدوز گزشتہ روز سمندر میں اتار دی گئی ہے جو کہ ترک بحریہ کی زیر نگرانی ہوگی۔

انقرہ: ترک امور دفاع نے اپنے ایک جدید منصوبے کے تحت خضر رئیس نامی آبدوز پانی میں اتار دی ہے۔

امور دفاع نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ نئی قسم کی آبدوز کے منصوبے کے تحت خضر رئیس نامی دوسری آبدوز گزشتہ روز سمندر میں اتار دی گئی ہے جو کہ ترک بحریہ کی زیر نگرانی ہوگی۔

گولجوک شپ یاررڈ میں تیار کردہ پہلی آبدوز tcg پیری رئیس کو دو سال قبل مارچ میں سمندر میں اتارا گیا تھا ۔

یہ کم آواز آبدوز کسی بھی فضائی رابطہ نظام کے بغیر کئی ہفتوں تک زیر سمندر سفر کرنے کی اہل ہے جو ک اڑسٹھ میٹر طویل اور دو ٹن سے زیادہ وزنی ہے جس پر چالیس افراد کام کر سکیں گے۔