مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ میں 10 دسمبر کو نکسلائٹ بند

یہ بند گذشتہ ماہ کے گڈچیرولی انکاؤنٹر میں نکسلائٹس کی ہلاکتوں کے خلاف بطوراحتجاج ہوگا۔

بھوپال/بالاگھاٹ: مدھیہ پردیش کے ضلع بالا گھاٹ میں نکسلائٹس نے ایک روڈ رولر کو آگ لگادی اور پمفلٹس چھوڑے جن میں 10 دسمبر کو مدھیہ پردیش‘مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ میں بند منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بند گذشتہ ماہ کے گڈچیرولی انکاؤنٹر میں نکسلائٹس کی ہلاکتوں کے خلاف بطوراحتجاج ہوگا۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 18 تا20باغیوں نے روڈرولر کو آگ لگادی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک تیواری نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.