مذہبی نعرہ کے ساتھ رسید کی اجرائی یوپی کے تاجر کے خلاف کیس

یہ رسید سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ پولیس نے اس تاجر کی شناخت کرلی ہے جو کانپور کے میٹ سن روڈ علاقہ میں ربڑ کے سامان کی دکان کا مالک ہے۔

کانپور (یوپی): شہر کے ایک تاجر کی جانب سے ایک گاہک کو اس ٹیاگ لائن کے ساتھ رسید جاری کرنے پر کہ ”اسلام ہی واحد حل ہے“ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ رسید سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ پولیس نے اس تاجر کی شناخت کرلی ہے جو کانپور کے میٹ سن روڈ علاقہ میں ربڑ کے سامان کی دکان کا مالک ہے۔ رسید پر شائع ایک موبائل نمبر پر جب کال کیا گیا تو یہ بند تھا۔

 بتایا جاتاہے کہ رسید کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی تاجر نے اپنا موبائل فون بند کرلیا۔ بہرحال پولیس نے اسے طلب کیا ہے۔پولیس کمشنر اسیم کمار ارون نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.