مظفر نگر فسادات کیس کے مزید 4 ملزمین بری

28 ستمبر 2013 کو موضع پھگانہ کے رہنے والے نعیم اور اس کے 2 بھائیوں ندیم اور شوکت نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ ملزمین یوگیندر‘ نتن گڈو اور وشال نے دیگر 12 افراد کے ساتھ 8 ستمبر کو ان کے مکان پر حملہ کردیا تھا۔

مظفر نگر: مقامی عدالت نے مظفر نگرفسادات کیس کے 4 ملزمین کو ثبوت نہ ہونے پر بری کردیا۔

28 ستمبر 2013 کو موضع پھگانہ کے رہنے والے نعیم اور اس کے 2 بھائیوں ندیم اور شوکت نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ ملزمین یوگیندر‘ نتن گڈو اور وشال نے دیگر 12 افراد کے ساتھ 8 ستمبر کو ان کے مکان پر حملہ کردیا تھا۔

حملہ آور آتشیں اسلحہ اور تیزدھار والے ہتھیاروں سے لیس تھے۔

انہوں نے مکان تہس نہس کردیا اور 3 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ بعدازاں ہمارے مکان کو آگ لگادی گئی۔

مظفر نگر تشدد کے ملزمین کو عدالت کی طرف سے رہا کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں مقامی عدالت نے ثبوت نہ ملنے پر 20 افراد کو بری کردیا تھا حالانکہ ان پر ایک شخص کو قتل کرنے اور لوٹ مار کے بعد اس کے مکان کو آگ لگادینے کا الزام تھا۔ دسمبر میں 5 افراد کو بری کیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.