ملائم کی سالگرہ۔ مودی، یوگی کی مبارک باد، شیوپال ندارد

وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سمیت مختلف قائدین نے ملائم کو یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کی۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو کی پیر کو 83 ویں یوم پیدائش پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور پی ایس پی سربراہ شیوپال سنگھ یادو کے ایک اسٹیج پر آنے کی توقعات کے بر خلاف دونوں قائدین نے ایس پی فاونڈر کی یوم پیدائش کو علیحدہ علیحدہ منایا۔

اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سمیت مختلف قائدین نے ملائم کو یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کی۔

یہاں واقع ایس پی دفتر میں ملائم سنگھ یادو کی یوم پیدائش صبح سے ہی پورے دھوم دھام سے منائی گئی۔ اس پروگرام میں اکھلیش یادو کے ساتھ ملائم خود موجود رہے۔

وہیں شیوپال نے سیفئی میں کیک کاٹ کر ملائم سنگھ یاد و کی یوم پیدائش کا جشن منایا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال ملائم سنگھ نے اپنی یوم پیدائش پر اکھلیش اور شیوپال کے ذریعہ منعقد یوم پیدائش تقریب میں الگ الگ شرکت کر کے دونوں گروپس کو مطمئن کیا تھا۔

اترپردیش میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش پر اکھلیش اور شیوپال گروپ کے ملنے کی چہ میگوئیاں تیز ہوگئی تھیں۔ ایس پی فاونڈ نے پارٹی کارکنوں کی مبارک باد اور یوم پیدائش کے موقع پر جش کے انعقاد کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آج ہماری یوم پیدائش منائی جارہی ہے۔

لیکن ہمیں خوشی تب ہوگی جب ہمارے غریب سے غریب عوام کی یوم پیدائش منائی جائے۔ آپ سب کی یوم پیدائش منائی جائے۔ہمیں بلائیں میں آپ کی یوم پیدائش پر آوں گا۔ انہوں نے کہا آپ نے جس طرح سے ہمار استقبال کیا ہے میں آپ کا مشکور رہوں گا اور میں آپ کو تیقن دلاتا ہوں کہ جو امید آپ ہم سے رکھتے ہیں اس کو میں پوری کر کے دکھاؤں گا۔

ادھر پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن رام گوپال یادو نے پارٹی دفتر میں منعقد تقریب میں شامل ہوکر ایس پی فاونڈ کے پیر چھوکر انہیں یوم پیدائش کی مبارک باد دی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.