ملک میں اومیکرون کا تیسرا کیس

ملک میں اومیکرون کا یہ تیسرا کیس ہے۔ قبل ازیں 2 کیسس جنوبی ریاست کرناٹک میں پائے گئے۔ گجرات کے کمشنر صحت جئے پرکاش شیوہرے نے توثیق کی کہ یہ شخص اومیکرون پازیٹیو پایا گیا ہے۔

احمدآباد: گجرات کے شہر جام نگر میں ایک 72 سالہ شخص کورونا وائرس اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پایا گیا ہے۔ وہ چند دن قبل زمبابوے سے گجرات آیا تھا۔ زمبابوے انتہائی جوکھم والے ممالک میں ایک ہے۔ محکمہ صحت نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

ملک میں اومیکرون کا یہ تیسرا کیس ہے۔ قبل ازیں 2 کیسس جنوبی ریاست کرناٹک میں پائے گئے۔ گجرات کے کمشنر صحت جئے پرکاش شیوہرے نے توثیق کی کہ یہ شخص اومیکرون پازیٹیو پایا گیا ہے۔

زمبابوے سے 28 نومبر کو گجرات پہنچنے والے اس شخص کی کورونا پازیٹیو رپورٹ 2 دسمبر کو آئی تھی جس کے بعد اس کا سیمپل جینوم سیکونسنگ کے لئے بھیجا گیا تھا تاکہ یہ پتہ چلے کہ یہ شخص اومیکرون سے متاثر تو نہیں۔ جام نگر کا رہنے والا یہ شخص کئی سال سے زمبابوے میں مقیم ہے۔

وہ اپنے خسر سے ملنے گجرات آیا ہے۔ بخار آنے کے بعد اس کے ڈاکٹر نے اسے آر ٹی پی سی آر کرانے کا مشورہ دیا تھا۔خانگی لیاب نے جمعرات کے دن بلدیہ کے حکام کو بتایا کہ اس شخص کی کووِڈ 19رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جس کے بعد اسے گروگوبند سنگھ گورنمنٹ ہاسپٹل کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

پروٹوکول کے مطابق ضلع حکام یہ پتہ چلارہے ہیں کہ اس شخص نے کن کن سے ملاقات کی۔ مرکزی حکومت کے بموجب جن ممالک کو جوکھم والے ممالک کی فہرست میں ڈالا گیا ہے ان میں یوروپین ممالک بشمول برطانیہ‘ جنوبی افریقہ‘ برازیل‘ بوتسوانہ‘ چین‘ ماریشس‘ نیوزی لینڈ‘ زمبابوے‘ سنگاپور‘ ہانگ کانگ اور اسرائیل شامل ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.