ملک کے مسلمان خود کو یکا و تنہا محسوس کررہے ہیں : محمود مدنی

مولانا ارشد مدنی نے چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو انتہائی نااہل چیف منسٹر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی انتظامیہ اصل مسائل سے توجہ ہٹارہا ہے۔ وہ مسلمانوں پر توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرتا ہے جو ملک کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔

لکھنؤ: جمعیۃ العلماء ہند کے صدر محمود مدنی نے آج اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کسی کو بھی برادری کی وفاداری پر شک و شبہ نہیں کرنا چاہیے، کہا کہ ان دنوں ملک کے مسلمان اپنے آپ کو دبایا ہوا اور یکا و تنہا محسوس کررہے ہیں۔

لکھنؤ میں انڈیا ٹی وی کے چناؤ منچ سے خطاب کرتے ہوئے محمود مدنی نے کہا کہ مسلمانوں کی شباہت میں نہیں بلکہ ان کے حالات زندگی میں تبدیلی لانا اہم ہے۔ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار پایا جاتا ہے۔

انہوں نے چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو انتہائی نااہل چیف منسٹر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی انتظامیہ اصل مسائل سے توجہ ہٹارہا ہے۔ وہ مسلمانوں پر توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرتا ہے جو ملک کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو جمہوریت کی دشمن قرار دیا اور کہا کہ آج کل مسلمان کرتا پاجامہ اور ٹوپی پہننے سے خوفزدہ ہیں۔

 محمود مدنی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو افغانستان میں طالبان سے متعلق ایک واضح حکمت عملی پیش کرنی چاہیے۔ اسے امریکہ کے ہاں میں ہاں ملانا بند کرنا چاہیے۔ جس ملک نے بھی امریکی پروپگنڈہ پر عمل کیا ہے وہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ہندوستان کو افغانستان میں قائدانہ رول ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنے کے لیے طالبان کا مسئلہ اٹھایا جارہا ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.