ممتا بنرجی کا 28 اکتوبر سے گوا کا انتخابی دورہ

40 نشستی گوا اسمبلی کے انتخابات آئندہ سال کے اوائل میں منعقد ہونے والے ہیں۔ شمالی بنگال کے دورے سے واپسی کے بعد ٹی ایم سی سربراہ 28 اکتوبر کو گوا کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گی۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی آئندہ ہفتہ انتخابات منعقد ہونے والی ریاست گوا کا دو رزہ دورہ کریں گی۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک لیڈر نے یہ بات بتائی۔

40 نشستی گوا اسمبلی کے انتخابات آئندہ سال کے اوائل میں منعقد ہونے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی بنگال کے دورے سے واپسی کے بعد ٹی ایم سی سربراہ 28 اکتوبر کو گوا کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گی۔

ساحلی ریاست میں وہ پارٹی لیڈروں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گی، تاہم ان کے دورے کو ہنوز قطعیت دی جانی ہے۔ جاریہ سال کے اوائل میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ترنمول کانگریس قومی سطح پر اپنے وجود کو آگے برھانے کی کوشش کررہی ہیں اور بی جے پی زیراقتدار گوا اور تریپورہ میں دراندازی کی کوشش کررہی ہے۔

گزشتہ ماہ سابق چیف منسٹر گوا لوزنہو فلیرو اور کئی دیگر کانگریس لیڈر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کیے ہیں۔ گوا اسمبلی کے آنے والے انتخابات میں کسی دیگر پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امکانات کو ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے حالانکہ مسترد کردیا ہے لیکن توقع ہے کہ پارٹی سربراہ ریاست کی چھوٹی پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کریں گی۔

ٹی ایم سی کے ایک اور لیڈر نے کہا کہ ممتا بنرجی چند چھوٹی پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کریں گی لیکن یہ ضروری نہیں کہ ان کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا بلکہ وہ انہیں اپنی پارٹی میں شامل ہونے مدعو کریں گی۔ بی جے پی کے ویسٹ بنگال یونٹ اور کانگریس نے بنرجی کے دورہئ گوا کا مضحکہ اڑاتے ہوئے اسے ”ساحلی ریاست کی سیاسی سیاحت“ قرار دیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.