ممتا بنرجی کو ہلاک کرنے کی دھمکی، پروفیسر کے خلاف کیس درج

ربط پیدا کرنے پر پروفیسر بھٹاچاریہ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ میں نے چیف منسٹر کے خلاف کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

کولکتہ:چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو ہلاک کرنے کی سوشیل میڈیا پر مبینہ دھمکی پر کلکتہ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

پی ایچ ڈی اسکالر تمل دتہ کی شکایت پر پروفیسر زوالوجی ڈپارٹمنٹ ارندم بھٹاچاریہ کے خلاف کیس درج ہوا ہے۔ جوائنٹ کمشنر پولیس (کرائم) مرلیدھر شرما نے یہ بات بتائی۔ پروفیسر کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

ربط پیدا کرنے پر پروفیسر بھٹاچاریہ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ میں نے چیف منسٹر کے خلاف کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

شکایت کرنے والا ترنمول کانگریس کا حامی ہے۔ مجھے پولیس کارروائی کا انتظار ہے اور اس کے بعد ہی میں اس سلسلہ میں قانونی مشورہ لوں گا۔

فیس بک میسنجر پر کنورزیشن کے دوران ایک دوست نے پروفیسر سے کہا تھا کہ آپ نے الیکشن سے قبل واٹس ایپ گروپ میں لکھا تھا کہ آپ چیف منسٹر کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔

اس وقت آپ خود کو بچانے کے لئے ایک ٹی ایم سی قائد کے مکان گئے تھے۔ جواب میں پروفیسر بھٹاچاریہ نے بنگالی میں لکھا کہ میں ابھی بھی ہلاک کرنا چاہتا ہوں۔ میں تلوے چاٹنے والا کتا نہیں ہوں۔ میں ان لوگوں کے خلاف ہوں جو جاہل ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.