ممتا بنرجی کی جاوید اختر سے دہلی میں ملاقات

جولائی میں ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد جاوید اختر نے کہاتھا کہ“میں پورے ملک میں تبدیلی چاہتا ہوں۔ ممتا بنرجی وہ لیڈر ہیں جو صرف تبدیلی لاسکتی ہیں، جیسا کہ بنگال میں ہوا ہے۔

کولکتہ: چیف منسٹر ممتا بنرجی نے جو اِن دنوں دہلی کے دورہ پر ہیں آج ایک بار پھر مشہور نغمہ نگارو سابق راجیہ سبھا کے رکن جاوید اختر سے ملاقات کی۔اس موقع پر ان کے ساتھ لال کرشن اڈوانی کے قریبی سدھیر کلکرنی بھی موجود تھے۔

اس سے قبل بھی دہلی کے دورے کے دوران ممتا بنرجی نے جاوید اختر سے ملاقات کی تھی۔

جولائی میں ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد جاوید اختر نے کہاتھا کہ“میں پورے ملک میں تبدیلی چاہتا ہوں۔ ممتا بنرجی وہ لیڈر ہیں جو صرف تبدیلی لاسکتی ہیں، جیسا کہ بنگال میں ہوا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی سے ممتا بنرجی سے ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں ہے کیوں کہ کانگریس نے ممتا بنرجی کی پیش کش کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں ممتا بنرجی اور کانگریس کے درمیان تکرار میں اضافہ ہوا ہے۔ممتا بنرجی کے گوا دورہ کے بعد دونوں کے درمیان تلخ حملے ہوئے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق چوں کہ سدھیر کلکرنی‘سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور لال کرشن اڈوانی کے مشیر رہے ہیں اس لئے ان کا ممتا بنرجی سے پہلے بھی تعارف رہا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.