مودی کی تعریف پر پی ایچ ڈی واپس لینے کی تردید : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

وزیراعظم سے فوری مداخلت چاہتے ہوئے اے ایم یو طالب علم دانش رحیم نے کہا کہ اے ایم یو نے مجھ سے کہا ہے کہ میں لسانیات میں اپنی ڈگری واپس کردوں اور اس کے بجائے لینگویج اِن اڈورٹائزنگ اینڈ مارکٹنگ (ایل اے ایم) کی ڈگری لوں۔ یہ اس لئے ہورہا ہے کہ میں نے مودی کی تعریف کی تھی۔

علی گڑھ (یوپی): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اپنے ایک طالب ِ علم کے اس الزام کے بعد سوشیل میڈیا تنازعہ میں گھرگئی ہے کہ اسے میڈیا میں وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے پر پی ایچ ڈی ڈگری سے محروم کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم سے فوری مداخلت چاہتے ہوئے اے ایم یو طالب علم دانش رحیم نے کہا کہ اے ایم یو نے مجھ سے کہا ہے کہ میں لسانیات میں اپنی ڈگری واپس کردوں اور اس کے بجائے لینگویج اِن اڈورٹائزنگ اینڈ مارکٹنگ (ایل اے ایم) کی ڈگری لوں۔ یہ اس لئے ہورہا ہے کہ میں نے مودی کی تعریف کی تھی۔

اس نے دعویٰ کیا کہ نیوز چیانلس کو ایک بائٹ دیتے ہوئے مودی کی ستائش پر صدرنشین شعبہ لسانیات نے اسے ڈانٹا۔ اس سے کہا گیا کہ وہ ایسے کام نہ کرے جو یونیورسٹی کلچر کے خلاف ہوں۔ اسے نوٹس جاری کی گئی کہ وہ اپنی پی ایچ ڈی ڈگری اے ایم یو میں واپس جمع کرادے۔

دانش رحیم نے کہا کہ میں نے اس باوقار ڈگری کے لئے 5 سال کڑی محنت کی۔ میں اپنی ڈگری کیسے لوٹاسکتا ہوں؟۔ اے ایم یو نے میری پی ایچ ڈی ڈگری منسوخ کردی تو میرا سارا کیرئیر داؤ پر لگ جائے گا۔ اے ایم یو ترجمان شافع قدوائی نے تاہم طالب ِ علم کے دعوؤں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ الزامات پوری طرح بے بنیاد ہیں۔

طالب ِ علم نے اپنی ایم اے اور پی ایچ ڈی شعبہ لسانیات کے لینگویج اِن اڈورٹائزنگ اینڈ مارکٹنگ کورس میں کی۔ یہ شعبہ‘ لسانیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی دیتا ہے۔ دانش رحیم نے چونکہ ایم اے (ایل اے ایم) کیا ہے لہٰذا اسے ایل اے ایم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنی چاہئے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ انتظامی فیصلہ سیاست کے زیراثر نہیں ہے۔ طالب ِ علم کو غلطی سے پی ایچ ڈی لسانیات کی ڈگری دی گئی۔ اس کی اصلاح کردی جائے گی۔شافع قدوائی نے کہا کہ اس واقعہ کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے دانش رحیم سے کہا کہ وہ اپنی غیردرست ڈگری 7 دن میں لوٹادے۔

سارا معاملہ جانچ کے بعد وائس چانسلر کے سامنے رکھا گیا جنہوں نے حکم دیا ہے کہ غیردرست پی ایچ ڈی ڈگری لوٹادی جائے تاکہ پی ایچ ڈی ایل اے ایم کی درست ڈگری دی جائے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.