مودی کے طاقتور بننے میں کانگریس کا ہاتھ: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا ،’’کانگریس مودی جی کی ٹی آر پی ہے۔ اب بہت ہوگیا۔ میں کانگریس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی ۔ میری خود کی اپنی پارٹی ہے۔‘‘

پنجی: مغربی بنگال کی چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی کانگریس کی وجہ سے طاقت ور بنتے جارہے ہیں۔

ترنمول سربراہ نے یہاں ایک تقریب میں کہا،’’میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی۔ ان کے پاس کئی سارے موقع تھے،لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ مودی کانگریس کی وجہ سے زیادہ طاقت ور بن پائے ہیں۔ مغربی بنگال میں کانگریس نے میرے خلاف الیکشن کیوں لڑا۔‘‘

انہوں نے کہا ،’’کانگریس مودی جی کی ٹی آر پی ہے۔ اب بہت ہوگیا۔ میں کانگریس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی ۔ میری خود کی اپنی پارٹی ہے۔‘‘

بنرجی سے اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے بارے میں بھی سوال کیا گیا ۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.