ایشیاء

جاپان عمر رسیدہ افراد کی سرزمین

گرتی ہوئی شرح پیدائش اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے ساتھ، جاپان "عمر رسیدہ افراد کی سرزمین" بن رہا ہے۔مشرقی ایشیائی ملک جاپان میں 2022 میں پہلی بار پیدائش کی سالانہ تعدادآٹھ لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔

ٹوکیو: مشرقی ایشیائی ملک جاپان میں 2022 میں پہلی بار پیدائش کی سالانہ تعدادآٹھ لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔ 2023 کے آغاز تک، جاپان کی 124.77 ملین کی آبادی کا 29 فیصد 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے اور 11.6 فیصد 0-14 کی درمیان عمر کے افراد پر مشتمل ہے

متعلقہ خبریں
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا
ہند۔جاپان باہمی تعاون کے 2 معاہدوں پر دستخط

گرتی ہوئی شرح پیدائش اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے ساتھ، جاپان "عمر رسیدہ افراد کی سرزمین” بن رہا ہے۔مشرقی ایشیائی ملک جاپان میں 2022 میں پہلی بار پیدائش کی سالانہ تعدادآٹھ لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔

2023  کے آغاز تک، جاپان کی 124.77 ملین کی آبادی کا 29 فیصد 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے اور 11.6 فیصد 0-14 کی درمیان عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔

جاپان 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کی کل آبادی کے تناسب سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔اس کے بعد 24.1 فیصد کے ساتھ اٹلی اور 23.3 فیصد کے ساتھ فن لینڈ کا نمبر آتا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو نے اعلان کیا کہ شرح پیدائش میں کمی کے ساتھ جاپان "اپنے سماجی افعال کھونے کے دہانے پر ہے” اور اس سال وہ بچوں کی پرورش کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

ملک میں حکومت سے منسلک چائلڈ اینڈ فیملی ایجنسی اپریل میں کام شروع کر دے گی۔ کشیدہ نے کہا کہ وہ جون تک جامع پالیسیوں کے بجٹ کو دوگنا کرنے کا منصوبہ بنائیں گے۔