نئی دہلی۔ جھانسی تاج ایکسپریس آتشزدگی کا واقعہ

صبح 7 بجے کے قریب اے سی کوچ سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد ٹرین کو ہریانہ کے اسوتی اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

نئی دہلی: ہریانہ کے اسوتی ریلوے اسٹیشن پر نئی دہلی-جھانسی تاج ایکسپریس کے اے سی کوچ میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔

ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ، بریک جام کی وجہ سے لگی۔

صبح 7 بجے کے قریب اے سی کوچ سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد ٹرین کو ہریانہ کے اسوتی اسٹیشن پر روک دیا گیا، جو نظام الدین اور پلوال کے درمیان گذر رہی تھی۔

اہلکار نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ آگ بجھانے اور حفاظتی اقدامات کے بعد ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.