مشرق وسطیٰ

نیتن یاہو نے جنین میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا کیا اعلان

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے مغربی کنارے کے جنین میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ختم کر دیا ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے مغربی کنارے کے جنین میں آپریشن ختم کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل، دل آزار گانوں کے مقابلے کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا

نیتن یاہو نے یہ اعلان منگل کو وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ جینین کے قریب سیلم چوکی کے دورے کے دوران کیا۔

نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ’’فی الحال، ہم مشن کو پورا کر رہے ہیں لیکن جنین میں ہماری کارروائی صرف ایک بار کے لئے نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے جب تک ضرورت ہو گی، ہم اسے اس وقت تک کریں گے۔

ہم جنین کو دہشت گردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ ہم جہاں بھی دہشت گردی دیکھیں گے، اس پر حملہ کر کے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

تل ابیب میں منگل کے دہشت گردانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے، مسٹر نیتن یاہو نے کہا ’’آج تل ابیب میں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا، جسے ایک مسلح شہری کی مداخلت سے ناکام بنا دیا گیا جو کہ دوسری صورت میں کئی جانیں لے سکتا تھا۔

میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس قسم کے حملے سے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روک سکتے ہیں وہ غلط ہیں۔

وہ اسرائیل کی قوم، ہماری حکومت، ہمارے شہریوں اور ہمارے فوجیوں کے جذبات کو نہیں جانتے۔‘‘

اسرائیل نے اتوار کے روز مغربی کنارے میں برسوں میں اپنا سب سے بڑا فضائی اور زمینی حملہ کیا۔ آئی ڈی ایف کے طیاروں نے جنین پناہ گزین کیمپ میں مبینہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر 10 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے ایک میزائل لانچر، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔