نریندرگری موت معاملہ، تینوں ملزمین سی بی آئی کی ریمانڈ میں

سی بی آئی ٹیم صبح نو بج کر دس منٹ پر سنٹرل نینی پہنچ گئی تھی۔ تقریبا آدھا گھنٹہ روکنے کے بعد ملزمین کو لے کر کسی خفیہ مقام پر لے گئی جہاں ان سے الگ الگ پوچھ گچھ کرے گی۔

پریاگ راج: اکھاڑا پریشد کے مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کی جانچ کررہے مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) ٹیم نے منگل کو تینوں ملزمین کو نینی سنٹرل جیل پہنچ کر ریمانڈ پر لے لیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(جیل) پی این پانڈے نے بتایا کہ مہنت کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کے ملزم آنند گری، آدھیا تیواری اور سندیپ تیواری کو جیل کی اسپتال میں میڈیکل جانچ کے بعد سی بی آئی کو ٹرانسفر کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی تینوں ملزمین کو گاڑی میں لے کر باہر نکلی۔

سی بی آئی ٹیم صبح نو بج کر دس منٹ پر سنٹرل نینی پہنچ گئی تھی۔ تقریبا آدھا گھنٹہ روکنے کے بعد ملزمین کو لے کر کسی خفیہ مقام پر لے گئی جہاں ان سے الگ الگ پوچھ گچھ کرے گی۔ چار اکتوبر کی شام پانچ بجے تک میڈیکل جانچ کے بعد دوبارہ جیل کی عدالتی تحویل میں لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ چیف جوڈیشیل افسر(سی جے ایم)ہریندر ناتھ کی عدالت نے پیر کو نینی سنٹرل جیل میں بند تینوں ملزمین کی سات دن کی سی بی آئی ریمانڈ منظور کی تھی۔ عدالت نے سی بی آئی ریمانڈ منگل کی صبح نو بجے سے چار اکتوبر شام پانچ بجے تک منظور کیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.