نریندر گری کے شاگردآنند گری اور دیگر عدالتی تحویل میں

اکھاڑہ پریشد کے صدر نے سوسائڈ نوٹ میں آنند گری، آدھیا تیواری اوران کے بیٹے سندیپ تیواری کو اپنی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے 12صفحات کے سوسائڈ نوٹ میں اکثر مقامات پر انہیں تینوں پر ہراسانی کا الزاام لگایا تھا۔

پریاگ راج: اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کے شاگردآنندگری، ہنومان مندر کے پجاری آدھیا تیواری کو آج عدالت نے 14دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔

مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملہ میں گرفتار یوگ گروہ آنندگری اور بڑے ہنومان مندر کے پجاری آدھیا تیواری سے ایس آئی ٹی گذشتہ کئی گھنٹوں سے پوچھ گچھ کررہی تھی۔ ایس آئی ٹی نے چہارشنبہ کی شام چار بجے دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا۔ سی جے ایم ہریندر تیواری نے ملزمین کو 14دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اکھاڑہ پریشد کے صدر نے سوسائڈ نوٹ میں آنند گری، آدھیا تیواری اوران کے بیٹے سندیپ تیواری کو اپنی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے 12صفحات کے سوسائڈ نوٹ میں اکثر مقامات پر انہیں تینوں پر ہراسانی کا الزاام لگایا تھا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.