نوجوت سنگھ سدھو نے استعفیٰ واپس لے لیا

سدھو نے کہا کہ میں صدر پردیش کانگریس برقرار رہوں گا۔ سدھو نے 28 ستمبر کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

چندی گڑھ: پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے جمعرات کے دن کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

سدھو نے کہا کہ میں صدر پردیش کانگریس برقرار رہوں گا۔ سدھو نے 28 ستمبر کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

چندی گڑھ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ جس دن نئے ایڈوکیٹ جنرل کا تقرر ہوجائے گا اور نئے ڈی جی پی کے تعلق سے کمیٹی بن جائے گی، اس دن سے اپنا کام کاج سنبھال لیں گے۔

چند دن قبل ایڈوکیٹ جنرل اے پی ایس دیول نے استعفیٰ کا اعلان کردیا تھا اور حکومت پنجاب نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کے تقرر کے لئے یونین پبلک سروس کمیشن کو 10 ناموں کی فہرست بھیجی تھی۔

سدھو نے کہا کہ جب آپ سچائی کے راستہ پر ہوں تو عہدے معنی نہیں رکھتے۔ 19 جولائی کو سدھو کو صدر پردیش کانگریس بنایا گیا تھا۔ امریندر سنگھ کے جانشین چرنجیت سنگھ چنی کی نئی حکومت میں وزرا کو قلمدانوں کی تقسیم کے فوری بعد سدھو نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا تھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.