وزیراعظم، مشرا کے ساتھ نہ بیٹھیں: پرینکا گاندھی

کانگریس قائد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مشرا کو برخواست کردیا جائے۔

لکھنو۔ 20 نومبر: کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کے دن وزیراعظم مودی سے خواہش کی کہ وہ لکھنو میں ڈی جی پیز کانفرنس کے دوران مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے کمار مشرا کے ساتھ نہ بیٹھیں۔

کسانوں کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ ایسا کریں۔

کانگریس قائد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مشرا کو برخواست کردیا جائے۔

پرینکا گاندھی نے وزیراعظم کو اس سلسلہ میں جو مکتوب لکھا وہ انہوں نے ڈی جی پیز کانفرنس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل میڈیا نمائندوں کو پڑھ کر سنایا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.