وزیر اعظم نریندرمودی ملک کو گمراہ کررہے ہیں: گہلوٹ

اشوک گہلوٹ نے کہا کہ مودی اور یوگی ڈرا دھمکا کر حکومت چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کانگریس کے تمام کارکنان مرکز کو دکھائیں کہ ان کی اس حرکت اورناقابل برداشت زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جے پور: راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت ، سوشلزم اور ملک خطرے میں ہے اور متاثرین کو سنا نہیں جا رہا ، امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے۔

گہلوٹ نے اتر پردیش میں لکھیم پور کھیری واقعہ اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی حراست کے خلاف کانگریس کے دھرنے کے احتجاج کے دوران اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے عوام آگے آئیں اور ملک اور آئین کو بچانے کی لڑائی میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے ذریعہ ملک کو گمراہ کیا جارہا ہے ، ان کے کہنے اور کرنے میں فرق ہے ، جس کی وجہ سے ملک کی حالت خراب ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بی جے پی کے دور میں قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں ، اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں پیش آنے والا واقعہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مودی اور یوگی ڈرا دھمکا کر حکومت چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کانگریس کے تمام کارکنان مرکز کو دکھائیں کہ ان کی اس حرکت اورناقابل برداشت زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں ، قتل کا ایک واقعہ پیش آیا ، آٹھ افراد مارے گئے ، لیکن کسی مجرم کو گرفتار نہیں کیا گیا ، جبکہ واقعے کی ویڈیو میں واضح طور پر سب کچھ نظرآرہا ہے ۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.