وزیر اعظم کے ہاتھوں 25 نومبر کو جیوار انٹرنیشنل ایرپورٹ کا سنگ ِ بنیاد

اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے بعد جیوار ایرپورٹ دہلی این سی آر علاقہ میں دوسرا انٹرنیشنل ایرپورٹ ہوگا۔

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کے دن گوتم بدھا نگر کے مقام جیوار میں بین الاقوامی ایرپورٹ کا سنگ ِ بنیاد رکھیں گے۔ تعمیر مکمل ہونے پر یہ اترپردیش کا پانچواں بین الاقوامی ایرپورٹ ہوگا۔

پراجکٹ جس کا طویل مدت سے انتظار تھا، کا آغاز دہلی اسمبلی انتخابات کے اعلان سے چند ہفتے پہلے کیا جارہا ہے۔

مودی نے 20 اکتوبر کو خوشی نگر انٹرنیشنل ایرپورٹ کا افتتاح انجام دیا۔ ایک اور انٹرنیشنل ایرپورٹ ایودھیا میں زیرتعمیر ہے۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے بعد جیوار ایرپورٹ دہلی این سی آر علاقہ میں دوسرا انٹرنیشنل ایرپورٹ ہوگا۔

اہم مقام پر موجود یہ ایرپورٹ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، علی گڑھ، آگرہ، فرید آباد اور پڑوسی علاقوں کے لیے قابل استعمال رہے گا۔ ایرپورٹ کے پہلے مرحلہ کی تعمیر پر 10,050 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔

1,300 ہیکٹر پر محیط پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر سالانہ تقریباً 1.2 کروڑ مسافر اس سے استفادہ کریں گے۔ 2024ء میں سارے ایرپورٹ کی تعمیر مکمل ہوگی۔ ایرپورٹ ٹرمنلس میں 70 ملین مسافروں کی گنجائش دستیاب رہے گی۔

186 ایرپورٹ اسٹینڈ شامل رہیں گے اور کارگو ٹرمنل کی گنجائش ایک ملین ٹن رہے گی اور وہ یمنا اکسپریس وے مغربی اکسپریس وے، مشرقی اکسپریس وے، دہلی۔ ممبئی اکسپرس وے، نوئیڈا میٹرو اور مجوزہ 800 کیلو میٹر طویل ہائی اسپیڈ دہلی وارانسی ریلوے لائن سے مربوط رہے گا۔

ایرپورٹ کامپلکس کیلئے ایک ایرپورٹ ہوٹل، ایک وی وی آئی پی ٹرمنل کھلا ایندھن فارم بچاؤ اور فائر فائٹنگ بلڈنگ اور بارش کے پانی کا ایک بڑا ذخیرہ بھی منصوبہ میں شامل ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.