پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کیخلاف بغاوت قانون کا استعمال ہوگا:یوگی

ایس ایس پی نے بتایا کہ نیاز نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور اس کے نیچے لکھا تھا ”آئی لو یو پاکستان‘آئی مس یو پاکستان‘ جیت مبارک پاکستان“۔

لکھنو: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کے خلاف بغاوت قانون کا استعمال کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف مبینہ طورپر ناشائستہ الفاظ استعمال کرنے پر اب تک ریاست میں 5  افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

 یوگی آدتیہ ناتھ کے آفیشل ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو بغاوت (قانون) کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) او پی سنگھ نے بتایا کہ چہارشنبہ کے روز بدایوں کے ایک شخص کو بغاوت کیس میں گرفتار کیا گیا۔ نیاز نے میاچ کے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور پاکستان کی تائید میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

ہندوجاگرن منچ کے پنیت شاکھیہ کی جانب سے ان کے خلاف درج کرائی گئی ایک شکایت میں یہ بات کہی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ نیاز نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور اس کے نیچے لکھا تھا ”آئی لو یو پاکستان‘آئی مس یو پاکستان‘ جیت مبارک پاکستان“۔

نیاز کے خلاف منگل کے روز بغاوت اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور چہارشنبہ کے روزجیل بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اتوار کے روز پہلے ٹی۔20 ورلڈ کپ میاچ میں ہندوستان کو 10 وکٹ سے ہرادیا تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.