پرو کبڈی لیگ 2021-22: اے بی پی نیوز بنا ’یوپی یودھا‘ کا پرنسپل اسپانسر

اس معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اے بی پی نیوز کا لوگو یوپی یودھا کھلاڑیوں کی جرسی پر نمایاں ہوگا جس سے نیوز چینل کو ملک بھر میں نوجوان سامعین اور کھیلوں کے شوقین افراد میں برانڈ کی پہچان بنانے میں مدد ملے گی۔

نوئیڈا: پروکبڈی لیگ اپنی واپسی کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ بھارت کے معروف ہندی نیوز چینل، اے بی پی نیوز نے 2021-22 کے سیزن کے لئے یوپی یودھا ٹیم کا پرنسپال اسپانسر بننے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ پچھلے سیزن کی طرح لیگ نے بھی لیگ کی سطح اور ٹیم کی سطح پر غیر معمولی اسپانسر شپ کے مفادات دیکھے ہیں ، جس سے یہ دونوں پارٹیوں کے لئے اور بھی دلچسپ پارٹنر شپ بن گئی ہے۔

اس معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اے بی پی نیوز کا لوگو یوپی یودھا کھلاڑیوں کی جرسی پر نمایاں ہوگا جس سے نیوز چینل کو ملک بھر میں نوجوان سامعین اور کھیلوں کے شوقین افراد میں برانڈ کی پہچان بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ وابستگی بھی اہم ہے کیونکہ یہ ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب یوپی کی ریاست اسمبلی انتخابات کی طرف گامزن ہے۔ اس پارٹنرشپ کو آگے لے جاتے ہوئے یوپی  یودھا نے اسٹار پلیئر پردیپ ناروال کے حصول کا اعلان کیا۔

لیگ کی مقبولیت اور نئے سیزن کے حوالے سے جوش و خروش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ شراکت داری اے بی پی نیوز کو دیہی اور شہری دونوں مارکیٹوں کی دلچسپی حاصل کرکے وسیع سامعین کے ساتھ مربوط ہونے میں مدد دے گی۔ یہ نئے صارفین کو اے بی پی کے دائرے میں لائے گا اور مختلف ریاستوں میں کھیلوں کے صارفین کے درمیان برانڈ کی نمائش میں مدد کرے گا۔

یہ شراکت داری اے بی پی نیوز کی مثبت اور حوصلہ افزا تصویر کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ کھیلوں کی کفالت برانڈ کے لیے قابل قدر ہے کیونکہ بڑے پیمانے پر سامعین ان تک پہنچنے والے ہیں، جس کے نتیجے میں سرمایہ کی نسبتا زیادہ واپسی ہوتی ہے۔

اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے اے بی پی نیٹ ورک کے سی ای او مسٹر اویناش پانڈے نے کہا ، ’’ہم یو پی یودھا کی حمایت کرنے پر بہت پرجوش ہیں، جو اس سیزن میں پرو کبڈی لیگ کی سب سے امید افزا ٹیموں میں سے ایک ہے۔ کبڈی، ایک کھیل کے طور پر کئی سالوں میں نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ پرو کبڈی لیگ نے ہندوستانی کھیلوں کو اور زیادہ مقبول کیا ہے اور اس نے کھیلوں سے محبت کرنے والوں اور نوجوان سامعین کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کیا ہے‘‘۔

یوپی یودھا کے ساتھ ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ پرو کبڈی کے اس سیزن کو ناقابل یقین حد تک پرکشش، یادگار اور دلکش کھیل بنا دیں گے۔

شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کرنل ونود بشت، سی ای او، جی ایم آر لیگ گیمز نے کہا، "یوپی یودھا میں، ہم اے بی پی نیوز کو بطور پرنسپل اسپانسر حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ اے بی پی نیٹ ورک ملک کے سب سے مشہور اور دور رس میڈیا ہاؤسز میں سے ایک ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس شراکت داری کی مدد سے ہم فرنچائز یوپی یودھا کے لیے زبردست حمایت حاصل کریں گے، جو ملک کے کسی بھی لیگ کھیل میں یوپی سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔

اے بی پی نیٹ ورک کے بارے میں

ایک جدید میڈیا اور مواد تخلیق کرنے والی کمپنی، اے بی پی نیٹ ورک براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل دائرے میں ایک قابل اعتماد آواز ہے ، جس میں نیوز چینلز کا کثیر زبان پورٹ فولیو، بھارت میں 535 ملین افراد تک پہنچ گیا ہے۔ اے بی پی نیٹ ورک اے بی پی کا ایک گروپ ادارہ ہے ، جو تقریبا  100سال پہلے شامل کیا گیا تھا اور اب تک ایک معروف میڈیا کمپنی کے طور پر راج کررہا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.