تعلیم و روزگار

نیٹ پی جی 2024: عام انتخابات کے پیش نظر امتحانات کا نیا شیڈول جاری

نیشنل میڈیکل کونسل نے اعلان کیا کہ این ای ای ٹی پی جی 2024 امتحان 23 جون کو منعقد ہوگا اور نتائج کا اعلان 15 جولائی کو کیا جائے گا۔

حیدرآباد: نیشنل میڈیکل کونسل نے اعلان کیا کہ این ای ای ٹی پی جی 2024 امتحان 23 جون کو منعقد ہوگا اور نتائج کا اعلان 15 جولائی کو کیا جائے گا۔

عام انتخابات کے پیش نظر تاریخوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں نیشنل میڈیکل کمیشن کے ساتھ میڈیکل کونسلنگ کمیٹی، ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے ہیلتھ سائنسس اور نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن فار میڈیکل سائنسس نے این ای ای ٹی پی جی 2024 کے انعقاد کے لئے درج ذیل ٹائم لائن کا اعلان کیا ہے

جس کے مطابق کونسلنگ 5 اگست سے 15 اکتوبر تک کی جائے گی۔ تعلیمی سیشن کا 16 ستمبر سے آغاز ہوگا۔ کلاسس میں جڑنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر 2024 ہے۔

این ای ای ٹی پی جی کے اہل ہونے کے لئے امیدواروں کو اپنی انٹرن شپ کی مدت 15 اگست 2024 تک مکمل کرنی ہوگی۔