پرینکا گاندھی کی پولیس تحویل میں ہلاک شخص کے ارکان خاندان سے ملاقات

کانگریس جنرل سکریٹری نے الزام عائد کیا کہ حکومت اترپردیش نے اس کے خاندان کی مدد کیلئے کچھ نہیں کیا۔

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے آج صفائی ورکر ارون والمیکی کے ارکان خاندان سے ملاقات کی جو آگرہ میں پولیس تحویل میں ہلاک ہوگیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اترپردیش نے اس کے خاندان کی مدد کیلئے کچھ نہیں کیا۔

بعدازاں ریاستی کانگریس صدر اجئے کمار للو نے یہاں یوپی سی سی ہیڈکوارٹرس میں والمیکی کے خاندان کو 30 لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.