سوشیل میڈیا

بی جے پی قائد پارٹی کی خاتون لیڈر کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا

بی جے پی لیڈر پارٹی کی خاتون لیڈر کے ساتھ کار میں قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا۔ لیڈر کو اس کی بیوی نے ہی پکڑلیا۔ اس دوران بیوی کے ساتھ سسرال والے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ سبھی نے بی جے پی لیڈر کو سڑک پر ہی چپل سے مارا پیٹا۔

کانپور: اتر پردیش کے کانپور میں دو دن سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا تھا۔ ویڈیو کانپور کی آنند پوری کالونی کا بتایا جا رہا ہے۔  اس ویڈیو میں بی جے پی لیڈر موہت سونکر، پارٹی کی ایک خاتون لیڈر کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی دونوں لیڈروں کے ارکان خاندان نے موہت کی زبردست پٹائی کی۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر کو پارٹی سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کانپور کے بی جے پی لیڈر موہت سونکر اپنی کار میں پارٹی کی ایک خاتون لیڈر کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑے گئے۔ جس کے بعد دونوں لیڈروں کے اہل خانہ نے موہت سونکر کی زبردست پٹائی کی۔ بی جے پی لیڈر کی پٹائی کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

بی جے پی لیڈر کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی نے ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ موہت سونکر کی حرکات کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں پارٹی سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ موہت سونکر کو بی جے پی جنوبی ضلع صدر ڈاکٹر وینا آریہ پٹیل نے برطرف کردیا ہے۔

بی جے پی لیڈر پارٹی کی خاتون لیڈر کے ساتھ کار میں قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا۔ لیڈر کو اس کی بیوی نے ہی پکڑلیا۔ اس دوران بیوی کے ساتھ سسرال والے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ سبھی نے بی جے پی لیڈر کو سڑک پر ہی چپل سے مارا پیٹا۔

اس مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی۔ آخر کار پولیس کو معاملے میں مداخلت کرنا پڑی۔ کہا جاتا ہے کہ بی جے پی لیڈر کی چھ سال قبل شادی ہوئی تھی تاہم شوہر بیوی کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔