پنجاب اور چھتیس گڑھ کی طرف سے 50-50 لاکھ روپے امداد

چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ اترپردیش کے حالیہ تشدد نے 1919 کے جلیان والا باغ قتل عام کی یاد تازہ کردی ہے۔

لکھنو: چھتیس گڑھ اور پنجاب کی حکومتوں نے چہارشنبہ کے دن اعلان کیا کہ وہ اترپردیش کے 4 مہلوک کسانوں اور ایک صحافی کے ورثا کو فی کس 50-50 لاکھ روپے مالی امداد دیں گی۔

کانگریس زیراقتدار 2 ریاستوں کے چیف منسٹرس لکھیم پور جانے کے لئے لکھنو پہنچے۔ چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ اترپردیش کے حالیہ تشدد نے 1919 کے جلیان والا باغ قتل عام کی یاد تازہ کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ِ یوپی نے جمہوریت کو ”مذاق“ بناکر رکھ دیا ہے۔انہوں نے لکھنو میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہماری حکومت 4کسانوں اور ایک صحافی کے ورثا کو فی کس 50 لاکھ روپے دے گی۔

چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ان کی حکومت بھی مہلوک کسانوں اور صحافی کے ورثا کو فی کس 50 لاکھ روپے دے گی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.