پنجاب کی چرنجیت سنگھ چنی کابینہ میں پہلی توسیع

چرنجیت سنگھ چنی پنجاب کے پہلے دلت چیف منسٹر ہیں۔ ان کے نائبین میں رندھاوا‘ جٹ سکھ ہیں اور او پی سونی ہندو فرقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پنجاب میں اسمبلی الیکشن کو 6ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

چندی گڑھ: چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی نے اتوار کے دن اپنی کابینہ میں پہلی توسیع کی۔ راج بھون چندی گڑھ میں حلف لینے والوں میں برہم موہندرا‘ من پریت سنگھ بادل‘ ترپت راجندرسنگھ باجوہ‘ ارونا چودھری‘ سکھبیندر سنگھ سرکاریہ اور رانا گرجیت سنگھ شامل ہیں۔

رضیہ سلطانہ‘ وجئے اندر سنگلا اور بھرت بھوشن آشو نے بھی حلف لیا۔ گورنر پنجبب بنوار لال پروہت نے حلف دلایا۔ کابینہ میں چیف منسٹر کے بشمول 18ارکان اسمبلی لئے جاسکتے ہیں۔ کپتان امریندر سنگھ کے جانے کے بعد چنی‘ پنجاب کے نئے چیف منسٹر بنے۔ ان کے 2نائبین (ڈپٹی چیف منسٹرس) سکھبندرسنگھ رندھاوا اور او پی سونی ہیں۔انہوں نے پیر کے دن حلف لیا تھا۔

قبل ازیں ریاست کے بعض کانگریس قائدین نے صدر پردیش کانگریس نوجوت سنگھ سدھو کو لکھا تھا کہ سابق وزیر رانا گرجیت سنگھ کو شامل نہ کیا جائے کیونکہ وہ ان کے بقول بدعنوان اور داغدار ہیں۔ چرنجیت سنگھ چنی پنجاب کے پہلے دلت چیف منسٹر ہیں۔ ان کے نائبین میں رندھاوا‘ جٹ سکھ ہیں اور او پی سونی ہندو فرقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پنجاب میں اسمبلی الیکشن کو 6ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ 

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.