پٹھان کوٹ میں فوجی کیمپ کے قریب گرینیڈ دھماکہ

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سریندر لامبا نے میڈیا کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج لے لیا گیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ موٹرسیکل سواروں نے آرمی کنٹونمنٹ کی تری وینی گیٹ کے سامنے گرینیڈ پھینکا۔

چندی گڑھ / پٹھان کوٹ: پنجاب کے انتہائی حساس پٹھان کوٹ ٹاؤن میں پیر کے دن ہندوستانی فوجی کیمپ کے قریب گرینیڈ دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے مقام ِ دھماکہ سے گرینیڈ کے حصے برآمد کرلئے ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹپولیس سریندر لامبا نے میڈیا کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج لے لیا گیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ موٹرسیکل سواروں نے آرمی کنٹونمنٹ کی تری وینی گیٹ کے سامنے گرینیڈ پھینکا۔

پنجاب کے سرحدی اضلاع پٹھان کوٹ اور گرداسپور میں خاص طورپر سیکوریٹی سخت کردی گئی۔ پٹھان کورٹ ایرفورس بیس کے قریب بھی سیکوریٹی بڑھادی گئی جہاں 2 فروری 2016 کو دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔

قریب میں واقع مامون آرمی کینٹ میں بھی پہرہ سخت کردیا گیا۔ دھماکہ کے بعد پنجاب پولیس کے علاوہ بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) اور مختلف سیکوریٹی ایجنسیوں کو الرٹ کردیا گیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.