چارہ اسکام کیس، لالو سی بی آئی عدالت میں حاضر ہوئے

اسپیشل سی بی آئی جج پرجیش کمار جنہوں نے بہار کے سابق چیف منسٹر کو شخصی طور حاضر ہونے کے احکامات جاری کیے تھے اور آئندہ سماعت کے لیے 30 نومبر کی تاریخ مقرر کی تاکہ کیس کی سماعت کی جاسکے۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد چارہ اسکام سے متعلق کیس میں آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے۔

اسپیشل سی بی آئی جج پرجیش کمار جنہوں نے بہار کے سابق چیف منسٹر کو شخصی طور حاضر ہونے کے احکامات جاری کیے تھے اور آئندہ سماعت کے لیے 30 نومبر کی تاریخ مقرر کی تاکہ کیس کی سماعت کی جاسکے۔

لالو پرساد کی وکیل سدھیر سنہا نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ آئندہ تاریخ کو عدالت کی جانب سے گواہوں کی جرح کی جائے گی، جن کی تعداد تقریباً 200 ہے۔

اس تاریخ کو لالو پرساد کو عدالت حاضر ہونے کے لیے نہیں کہا گیا ہے، تاہم عدالت جب بھی طلب کرے گی وہ حاضر ہوں گے۔ وکیل سدھیر سنہا نے یہ بات بتائی۔

لالو پرساد کو بانکا ضلع کے خزانہ سے ایک کروڑ روپئے حاصل کرتے ہوئے مبینہ دھوکہ دینے کے سلسلہ میں طلب کیا گیا تھا۔ جھارکھنڈ کے دوسرے اضلاع میں بھی اس طرح کے کیسس میں انہیں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

لالو پرساد جنہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، اپنی بڑی بیٹی میسا بھارتی کے ساتھ دہلی میں قیام کیے ہوئے ہیں، جہاں ان کا علاج بھی کیا جارہا ہے۔ وہ ذیابیطس کے علاوہ دوسرے امراض میں مبتلا ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.