چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ نے استعفیٰ دے دیا

امریندر کا استعفیٰ ریاستی کانگریس کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ انہیں ریاست میں کانگریس کا بڑا چہرہ مانا جاتا ہے۔

چندی گڑھ:ایک اہم سیاسی پیش واقععہ میں ، پنجاب کے چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

امریندر نے یہاں ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی ہنگامی میٹنگ سے قبل شام 4.35 بجے راج بھون میں گورنر بنواری لال پروہت سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ انہیں سونپ دیا اور اس طرح ریاستی اسمبلی انتخابات سے تقریبا پانچ ماہ قبل چیف منسٹر کے عہد کا اختتام ہوگیا۔

 اس کے بعد ان کی پارٹی کے قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے امکانات پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا ہے۔ امریندر کا استعفیٰ ریاستی کانگریس کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ انہیں ریاست میں کانگریس کا بڑا چہرہ مانا جاتا ہے۔

گورنر سے ملاقات کے بعد انہوں نے راج بھون گیٹ کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے عہدہ سے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے صبح ہی پارٹی صدر سونیا گاندھی سے بات کی تھی اور انہوں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ عہدہ سے استعفیٰ دینے والے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ صرف چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفی دے رہے ہیں لیکن کانگریس میں رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ لیجسلیٹو پارٹی کا اجلاس گزشتہ دو ماہ میں تیسری مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔ دو مرتبہ انہیں دہلی اور اب چندی گڑھ میں بلایا گیا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہے کہ پارٹی ہائی کمان کو ان کی کارکردگی پر شک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے ذلیل ہوئے۔ اب یہ ہائی کمان پر منحصر ہے کہ وہ جسے چاہے چیف منسٹر بنائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی ہائی کمان کے عہدہ سے ہٹانے کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔ مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس میں رہیں گے اور اپنے دیرینہ حامیوں ، قانون سازوں ، رہنماؤں اور کارکنوں سے بات چیت کے بعد ہی اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔

یہاں امریندر اور ان کے کئی وزراء کے استعفیٰ کے بعد اب پارٹی لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس میں نئے لیڈر کے انتخاب کے بارے میں بحث ہوگی۔ کہا جاتا ہے کہ پارٹی لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس میں اپنے نئے لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ ہائی کمان پر چھوڑنے کے لیے ایک قرارداد بھی پاس کی جا سکتی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.