چیف منسٹر پنجاب کے فرزند کی شادی

صدر پنجاب کانگریس نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ ماتا وشنو دیوی کے مندر کے درشن کے لئے جموں گئے ہوئے ہیں۔

چندی گڑھ: چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی کے بیٹے نوجت سنگھ کی آج موہالی کے ایک گردوارہ میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی ہوگئی۔

نوجوت ضلع موہالی کے موضع امبالا کی رہنے والی انجینئرنگ گریجویٹ سمرن دھیر کور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

چیف منسٹر خود کار چلاتے ہوئے گردوارہ پہنچے۔ کار میں بازو کی نشست پر ان کے فرزند بیٹھے ہوئے تھے۔

پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت، کانگریس جنرل سکریٹری ہریش راوت اور ڈپٹی چیف منسٹرس سکھی جیندر سنگھ رندھاوا و او پی سونی بھی تقریب میں شریک تھے۔

صدر پنجاب کانگریس نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ ماتا وشنو دیوی کے مندر کے درشن کے لئے جموں گئے ہوئے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.