ڈگ وجئے سنگھ نے امیت شاہ کی ستائش کی

ڈگ وجئے سنگھ نے ایک طرف امیت شاہ کی تعریف کی اور دوسری طرف آر ایس ایس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ رجسٹرڈ تنظیم نہیں ہے۔

جئے پور: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جمعہ کے دن غیرمتوقع گوشہ سے خصوصی ستائش ہوئی۔

 سینئر کانگریس قائد اور سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش ڈگ وجئے سنگھ نے امیت شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نرمدا پریکرما کے دوران امیت شاہ نے ان کے لئے قیام و طعام کا اچھا انتظام کیا تھا۔

ڈگ وجئے سنگھ نے ایک طرف امیت شاہ کی تعریف کی اور دوسری طرف آر ایس ایس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ رجسٹرڈ تنظیم نہیں ہے۔

تنظیم رجسٹرڈ نہ ہو تو اس کا اپنا کھاتہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ عطیات کی رقم کہاں جمع ہورہی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.