کسان مورچہ، یوپی اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی مخالفت کرے گا

انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی الیکشن میں نہ تو اپنے امیدوار کھڑا کریں گے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی تائید کریں گے۔

آگرہ: بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) قائد راکیش ٹکیت، زرعی قوانین پر بی جے پی حکومت کو نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے پیر کے دن کہا کہ وہ کسانوں سے خواہش کریں گے کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو ووٹ نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سمیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) یوپی اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی مخالفت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی الیکشن میں نہ تو اپنے امیدوار کھڑا کریں گے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی تائید کریں گے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ مرکز کے 3 زرعی قوانین کے خلاف احتجاج‘ معاملہ کی یکسوئی تک جاری رہے گا۔ ہم مرکزی حکومت سے بات چیت کے لئے بھی تیار ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.