کوئلہ فرم نے ملازم کی بیٹی کے علاج کیلئے 16 کروڑ دیئے

لڑکی کو اسپائنل مسکولر ایٹروفی (ایس ایم اے) نامی جینیاتی بیماری ہے جس کے علاج کے لئے 16 کروڑ روپے کا انجکشن Zolgensma درکار ہے۔

کوربا: ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ نے اپنے ایک ملازم کو اس کی 2 سالہ لڑکی کے علاج کے لئے 16کروڑ روپے کا چیک دیا ہے۔

اس لڑکی کو اسپائنل مسکولر ایٹروفی (ایس ایم اے) نامی جینیاتی بیماری ہے جس کے علاج کے لئے 16 کروڑ روپے کا انجکشن Zolgensma درکار ہے۔

جمعہ کے دن ستیش کمار روی کو جو اوور مین کی حیثیت سے کام کرتا ہے‘ یہ چیک دیا گیا۔ اس کی لڑکی شرستی رانی کے لئے 16 کروڑ کا انجکشن امریکہ سے منگوانا ہے۔

گزشتہ برس دسمبر میں مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔ نئی دہلی کے ایمس اور بلاسپور کے اپولو ہاسپٹل میں علاج کرانے کے بعد اب یہ لڑکی اپنے مکان میں پورٹیبل وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہے۔

کول انڈیا لمیٹڈ نے غیرمعمولی مثال قائم کی ہے کہ ملازمین اور ان کے اہل ِ خانہ اس کے لئے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ کسی بھی قیمت پر ان کی زندگی بچانا اس کا فرض ِ اولین ہے۔ ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ‘ کول انڈیا لمیٹڈ کا حصہ ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.