کورونا مریضہ 202 دن بعد دواخانہ سے ڈسچارج

گیتا دھارمک کو جس کا شوہر ریلوے میں انجینئر ہے، دوسری لہر کے دوران بھوپال سے واپسی کے بعد کورونا ہوا تھا۔

دہود: جاریہ سال یکم مئی کو گجرات کی جس 45 سالہ عورت کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آئی تھی وہ 202 دن دواخانہ میں شریک رہنے کے بعد ڈسچارج ہوکر گھر آگئی ہے۔ اس کے ارکان خاندان نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

گیتا دھارمک کو جس کا شوہر ریلوے میں انجینئر ہے، دوسری لہر کے دوران بھوپال سے واپسی کے بعد کورونا ہوا تھا۔

وہ دہود اور وڈودرہ میں 202 دن ہسپتال میں زیرعلاج رہی۔ وہ وینٹی لیٹر اور آکسیجن پر بھی رہی۔ شوہر نے اس کے زندہ رہنے کی امید چھوڑدی تھی۔

شوہر نے بتایا کہ ہم قلب پر حملہ کے باعث خسر کی موت کے بعد 23 اپریل کو بھوپال گئے تھے۔ 25 اپریل کو واپسی کے بعد گیتا دھارمک میں کورونا وائرس کی علامات دکھائی دیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.