کولکتہ میں خاتون صحافی کے ساتھ بدتمیزی

شکایت کے مطابق کیپ ڈرائیور نے صحافی کے ساتھ اس کے دوست پر بھی حملہ کیا۔ یہ واقعہ جنوبی کولکتہ کے بہالا علاقے کا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کو منظر عام پر آیا۔

کلکتہ: الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ایک خاتون صحافی کے ساتھ کیپ ڈرائیور کی بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

شکایت کے مطابق کیپ ڈرائیور نے صحافی کے ساتھ اس کے دوست پر بھی حملہ کیا۔ یہ واقعہ جنوبی کولکتہ کے بہالا علاقے کا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کو منظر عام پر آیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ستین رائے جیمز لانگ روڈ کراسنگ پر اس وقت پیش آیا جب خاتون سالٹ لیک کے سیکٹر 5 میں واقع اپنے دفتر سے اسکوٹر پر اپنے دوست کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بہالہ پولیس اسٹیشن میں خاتون کی شکایت درج ہونے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایک پولیس افسر کے مطابق، خاتون نے الزام لگایا ہے کہ جمعرات کی رات کار کا ڈرائیور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا اور اس نے سڑک پر گرنے کے لیے کئی بار اسکوٹر کو ٹکر مارنے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی راستہ روکنے کی کوشش بھی کی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.