کٹرینہ کیف کے گالوں جیسی سڑکیں بنائی جائیں: راجستھانی وزیر

راجستھان وزیر نے لوگوں سے پوچھا کہ ان دنوں کونسی اداکارہ کی ہوا چل رہی ہے۔ مجمع سے جواب آیا کٹرینہ کیف۔ جس کے بعد وزیر نے کہا کہ ان کے علاقہ میں سڑکیں کٹرینہ کیف کے گالوں جیسی بنائی جائیں۔

جئے پور: یادر ہےکہ کئی سال قبل سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو نے بہار کی سڑکوں کو ہیمامالینی کے گالوں کی طرح چکنی کردینے کی بات کہی تھی‘ اب راجستھان کے وزیر راجندر گڑا نے بھی ایک وائرل ویڈیو میں ایسا ہی کچھ کہا ہے۔ انہوں نے ایک عہدیدار سے کہا کہ ان کے گاؤں کی سڑکیں کٹرینہ کیف کے گالوں کی طرح ”اسموتھ“ ہوجانی چاہئیں۔

ابتدا میں وزیر نے عہدیدار سے کہا کہ سڑکیں ہیما مالینی کے گالوں کی طرح اسموتھ تعمیر کی جانی چاہئیں۔ بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ہیمامالینی اب بوڑھی ہوچکی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ ان دنوں کونسی اداکارہ کی ہوا چل رہی ہے۔

 مجمع سے جواب آیا کٹرینہ کیف۔ جس کے بعد وزیر نے کہا کہ ان کے علاقہ میں سڑکیں کٹرینہ کیف کے گالوں جیسی بنائی جائیں۔ راجندر سنگھ گڑا‘ بی ایس پی چھوڑکر کانگریس میں آئے ہیں۔ انہیں اتوار کے دن کابینہ کی توسیع میں مملکتی وزیر بنایا گیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.