سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

ایرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے کروڑوں کے زہریلے مینڈک برآمد (ویڈیو وائرل)

مقامی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹ میں ایک مینڈک کی قیمت تقریباً 1,000 ڈالر ہے۔ مینڈکوں کو چھوٹے کنستروں میں انتہائی نامناسب حالات میں چھپا کر رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی کی کمی کا شکار تھے۔

بوگوٹا: کولمبیا کے بوگوٹا ائیرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 3 کروڑ 60 لاکھ کے زہریلے مینڈک برآمد ہوئے جس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار

غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے بوگوٹا ائیرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 130 زہریلے مینڈک برآمد ہوئے جن کی مالیت 3 کروڑ 60 روپے ہے، پولیس نے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق،خاتون کا تعلق برازیل سے ہے۔ وہ براستہ پاناما، ساؤ پالو جا رہی تھیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ مینڈک انہیں جنوبی کولمبیا کی ایک مقامی برادری کی جانب سے تحفے کے طور پر دیے گئے تھے۔