گاؤں کے چوراہا پر بیوی کو تین طلاق، کیس درج

میکہ سے نئی موٹر سائیکل لانے کے مطالبہ کی عدم تکمیل پر اس شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

اندور: مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں اپنی بیوی کو گاؤں کے چوراہا پر بیک وقت تین طلاق دینے پر پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

میکہ سے نئی موٹر سائیکل لانے کے مطالبہ کی عدم تکمیل پر اس شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

22 سالہ خاتون نے ہفتہ کے روز شکایت درج کرائی کہ اس کے شوہر جوہر نے موضع کیشر وردی کے چوراہا پر اسے بیک وقت تین طلاق دیتے ہوئے ازدواجی تعلقات ختم کرلئے۔

بدگونڈہ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے شکایت کے حوالہ سے بتایا کہ جوہر اور اس کی ماں تسلیم گذشتہ دو سال سے اس خاتون کو ہراساں کررہے تھے کیونکہ اس کے والدین نے جہیز میں موٹرسائیکل دینے کا مطالبہ پورا نہیں کیا تھا۔

اس خاتون کا شوہر اور ساس اسے طویل عرصہ سے دھمکیاں دے رہے تھے کہ وہ اسے تین طلاق دے دیگا۔

عہدیدار نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر اس شخص اور اس کی ماں کے خلاف ”مسلم خواتین (تحفظ حقوق بر شادی) ایکٹ 2019 کی دفعات کے تحت جن کی رو سے بیک وقت تین طلاق پر پابندی ہے اور جہیز کے مطالبہ پر تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس کیس میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.