گجرات میں قبائلیوں کو مسلمان بنانے پر 9 افراد کے خلاف کیس درج

واسوا ہندوبرادری کے 37 کنبوں کے 100 قبائلیوں کو پیسہ اور دیگر لالچ دے کر مسلمان بنایا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

بھڑوچ: گجرات کے ضلع بھڑوچ کے ایک موضع میں 9 افراد بشمول ایک مقامی شخص کے خلاف جو فی الحال لندن میں رہ رہا ہے‘ کیس درج ہوا ہے۔

ان پر بیرون ِ ملک جمع کردہ فنڈس استعمال کرتے ہوئے قبائلیوں کو پیسہ کا لالچ دے کر مسلمان بنانے کا الزام ہے۔

واسوا ہندوبرادری کے 37 کنبوں کے 100 قبائلیوں کو پیسہ اور دیگر لالچ دے کر مسلمان بنایا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

ملزمین نے قبائلیوں کی غربت اور تعلیم کی کمی کا فائدہ اٹھایا۔ لندن میں رہنے والے حاجی اے فیفڈا والا نے جو اِن دنوں لندن میں رہ رہا ہے‘ دھرم پریورتن کے لئے وہاں پیسہ جمع کیا۔ یہ شخص ضلع بھڑوچ کے بنی پور کا رہنے والا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.