گجرات میں 88 کروڑ کی منشیات ضبط

لگ بھگ 17 کیلو وزنی اور 88 کروڑ روپے مالیتی ڈرگس ضبط کی ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسے سمندری راستہ ریاست میں لایا گیا۔

گاندھی نگر: کچ کی مندرا بندرگاہ سے کروڑہا روپیوں کی منشیات پکڑے جانے کے بعد گجرات پولیس نے چہارشنبہ کے دن ایک اور ضبطی کی ہے۔

اس نے لگ بھگ 17 کیلو وزنی اور 88 کروڑ روپے مالیتی ڈرگس ضبط کی ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسے سمندری راستہ ریاست میں لایا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس دوارکا سنیل جوشی نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ فی الحال ہم تحقیقات کررہے ہیں۔ ہم نے ایک شخص کو اس سلسلہ میں گرفتار کیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.