ہریانہ بی جے پی کے کئی قائدین کانگریس میں شامل

کانگریس کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یہاں سیلجا سے ملاقات کرکے اس میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کالکا سے کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے پردیپ چودھری بھی ان کے ساتھ تھے۔

چنڈی گڑھ: ہریانہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنما اپنے حامیوں کے ساتھ آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ یہ لیڈر یہاں ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ریاستی کانگریس کی صدر کماری سلجا کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔

ان میں پنجور کے دو سابق کونسلر پرویش اور لاجپت ، سابق سرپنچ گورچرن سنگھ عرف کالو ، کالکا- پنجور کشیپ راجپوت سبھا کے صدر اشونی کمار اور کالکا کے سابق ایم ایل اے سچن شرما ، لتیکا شرما کے ذاتی معاون اور ان کے حامی شامل ہیں۔

کانگریس کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یہاں سیلجا سے ملاقات کرکے اس میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کالکا سے کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے پردیپ چودھری بھی ان کے ساتھ تھے۔

ریاستی کانگریس کمیٹی کے خزانچی روہت جین نے بتایا کہ کماری سیلجا نے ان لیڈروں کو پارٹی کی رکنیت دی اور انہیں مکمل احترام کا یقین دلایا۔

متعلقہ

انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں سے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کو فروغ دینے کی اپیل کی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.