ہندوستان میں ’وشوگرو‘ بننے کی صلاحیت موجود : نائیڈو

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زبان سیکھنے میں کوئی حرج نہیں تاہم ہمیں اپنی مادری زبان پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ طلبہ اپنی مادری زبان میں پڑھ کر بہتر طریقہ سے سمجھتے اور سیکھتے ہیں۔

پنجی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہا ہے اور ملک میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ علم پر مبنی معیشت میں ’وشوگرو‘ بننے کی صلاحیت ہے۔

نائیڈو نے مذکورہ باتیں شمالی گوا کے پیرنیم میں سنت سوہروبناتھ امبیے گورنمنٹ کالج کی نئی اسٹیٹ آف آرٹ عمارت کی افتتاحی تقریب میں کہی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک وقت ہندوستان ’وشو گرو‘ کے نام سے جانا جاتا تھا اورنالندہ، ٹیکسلا، وکرم شیلا، پشپاگیری یونیورسٹیز میں پڑھنے کے لیے دنیا بھر کے طلبہ ہندوستان آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت پھر آئے گا کیونکہ اہل وطن نے ہر میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نائیڈو نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ بچوں کو تاریخ پڑھائی جائے اور تمام قومی ہیروز کو شامل کرنے کے لئے نصاب میں تبدیلی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زبان سیکھنے میں کوئی حرج نہیں تاہم ہمیں اپنی مادری زبان پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ طلبہ اپنی مادری زبان میں پڑھ کر بہتر طریقہ سے سمجھتے اور سیکھتے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.