ہندوستان کو پاکستان یا طالبان بننے نہیں دوں گی:ممتا

ممتابنرجی نے کہا میں اپنے ملک کو مضبوط بنانا چاہتی ہوں اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپنے مادروطن کی حفاظت کروں گی ہم نہیں چاہتے کہ ہندوستان ایک دوسرا طالبان بنے میں کبھی بھی اپنے ملک کو پاکستان بننے نہیں دوں گی۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج اس بات پر زور دیا کہ وہ ملک کو پاکستان یا طالبان بننے کی اجازت نہیں دیں گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ زعفرانی پارٹی نے جنوبی کولکتہ کے بھبانی پور حلقہ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس حلقہ سے ترنمول کانگریس کے ضمنی انتخاب جیتنے پر یہ پاکستان بن جائے گا۔

بنرجی نے بی جے پی پر تقسیم کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ ٹی ایم سی سربراہ بھبانی پور حلقہ سے ضمنی الیکشن لڑ رہی ہیں۔

 انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کہا میں بی جے پی کی سیاست اور پالیسیوں کو پسند نہیں کرتی وہ صرف لوگوں کو مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے کی سیاست کرتے ہیں۔

نندی گرام میں بھی انہوں نے کہا تھا اگر ٹی ایم سی جیتے گی تو پاکستان بن جائے گی۔ بھبانی پور میں بھی وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ حلقہ پاکستان میں تبدیل ہوجائے گا یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔

ممتابنرجی نے کہا میں اپنے ملک کو مضبوط بنانا چاہتی ہوں اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپنے مادروطن کی حفاظت کروں گی ہم نہیں چاہتے کہ ہندوستان ایک دوسرا طالبان بنے میں کبھی بھی اپنے ملک کو پاکستان بننے نہیں دوں گی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.