ہندو راشٹر کے لئے جل سمادھی،ایودھیا کے پرم ہنس کی دھمکی

ایودھیا کے سادھو نے مرکزی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی شہریت رد کردی جائے۔

ایودھیا: ایودھیا کے جگد گرو پرم ہنس آچاریہ مہاراج نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کو 2 اکتوبر تک ہندو راشٹر نہیں قراردیا گیا تو وہ دریائے سریو میں ”جل سمادھی“ لے لیں گے۔

جل سمادھی پانی میں ڈوب کر جان دینے کو کہتے ہیں۔ ایودھیا کے سادھو نے مرکزی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی شہریت رد کردی جائے۔

پرم ہنس نے ایسی دھمکیاں پہلی بار نہیں دی ہیں۔ قبل ازیں وہ ہندو راشٹر کے مسئلہ پر 15دن کی بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے تیقن پر انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کی تھی۔ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کئی بار ہندو راشٹر کی بات کرچکے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.