یوپی میں ایک شخص کو عبادت کے دوران گولی ماردی گئی

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سریش چند راوت نے بتایا کہ 55 سالہ قمرالزماں کو صبح تقریباً 5 بجے اذاں دینے کے بعد قرآن کی تلاوت میں مصروف تھے‘ ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔

سدھارتھ نگر(اترپردیش): اس ضلع کے ایک موضع میں آج ایک شخص کو مسجد میں گولی ماردی گئی۔

یہ واقعہ چھلیا علاقہ کے موضع کلوا میں پیش آیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سریش چند راوت نے بتایا کہ 55 سالہ قمرالزماں کو صبح تقریباً 5 بجے اذاں دینے کے بعد قرآن کی تلاوت میں مصروف تھے‘ ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔

بعدازاں پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔ تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ اس کیس میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.